لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے 13جوانوں کی شہادت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں براہ راست بھارت ملوث ہے۔ مودی آپریشن سندور میں اپنی ناکامی کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ دہشت گردی سمیت ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے کا استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کی دو دہائیوں پر مبنی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے۔