• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن، 20 کمسن بچوں کی اموات کےحوالے سےتحقیقات مکمل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے کے دوران 20 کمسن بچوں کی اموات کےحوالے سےتحقیقات مکمل کر لی گئی ہے جس پر پی ایم اے نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کےمطابق ہسپتال میں 16جون سے 22 جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ صرف 19 جون کو اسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق 15 بچے نومولود تھے جو پرائیویٹ اسپتالوں سے بھجوائے گئے تھے، 3 بچوں کی ہوم ڈیلیوری تھی جبکہ ایک 5 سالہ بچے کی ہلاکت سانپ کے کاٹنے سے ہوئی تھی۔20بچوں کی ہلاکت کے معاملہ پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں متعدد شیر خوار بچوں کی المناک ا موات پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔
لاہور سے مزید