لاہور(خبرنگار) تحریک لبیک اسلام کے سربراہ صاحبزادہ پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی نے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پر محرم الحرام میں متعدد اضلاع کے لحاظ سے لگائی گئی پابندیوں کے لحاظ سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پر محرم الحرام میں لگائی گئی ظالمانہ پابندیوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جلالی پاکستان میں بسنے والے کروڑوں اہل سنت کے مستند ترجمان ہیں۔ آپ ایک محب وطن رہنماء اور الیکشن کمیشن پاکستان سے رجسٹرڈ ایک عظیم مذہی سیاسی جماعت کے قائد ہیں۔ آپ حافظ قرآن،محدث، مفسر یگانہ روزگار مفکر اور پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔آپ کی گفتگو قرآن و سنت کے دلائل سے مزین اور نہایت سنجیدہ ہوتی ہے۔