لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس وقت ریلوے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے 350ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے 40 ا350ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے 40 اشٹیشن پر فری وائے فائے کی سہولت فراہم پر فری وائے فائے کی سہولت فراہم کرنے جارہے تاکہ ملک میں ایک جدید اور ماڈرن ریلوے کو متعارف کروایا جا سکے، ریلوے میں سست افسران کی کوئی جگہ نہیں اب انہیں کام کرنا پڑے گا افسراں کے بیرون ملک دورے ختم کر دیئے ہیں وزیر اعظم اور مجھ سمیت اب کوئی بھی افسر ریلوے سیلون استعمال نہیں کرے گا بلکہ یہ عوام کے لئے دستیاب ہو گی یہ بات انہوں نےراولپنڈی سے بذریعہ ٹرین عام مسافر کی طرح اپنے ٹکٹ پر سفر کر کے لاہور پہنچے پر لاہور اسٹیشن پر خود کار سیڑھیوں(ایکسلیریٹر)کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر جو تبدیلی نظر آ رہی ہے ایسی تبدیلی اب ملک بھر کے اسٹیشن پر نظر آئے گی راولپنڈی، ٹیکسہ اور دیگر اسٹیشن کو آپ گریٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا ہے اس کے بعد اب ہم کراچی جا رہے ہیں جہاں سندھ حکومت کے تعاون سے اسٹیشن پر صفائی کا معاہدہ کریں گے واشنگ لائن اور ٹرینوں میں صفائی کے نظام کو بھی آؤٹ سورس کریں گے،وزیراعظم سیلون اب عوام کی ملکیت ہے اب یہ مفت استعمال نہیں ہو گی ریلوے سیلون اب پہلے کی طرح کوئی استعمال نہیں کر سکے گا کسی افسران کو اجازت نہیں کہ وہ سلون مفت استعمال کرے اگر کوئی استعمال کرے گا تو مجھ سمیت سب اپنی جیب سے اس کا کرایہ دیں گے، افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دیے گئے ہیں اور جو باہر دوروں پرہیں انہیں بھی واپس آنا ہو گا ریلوے میں سست پڑے افسران کی کوئی ضرورت نہیں جو کام کرے گا وہ یہاں چلے گا، ٹرینوں کی تاخیر کی بنیادی وجہ مین لائن کراچی سے روہڑی ٹریک ہے جب یہ ٹریک بنے گا تو بہت سی چیزیں بہتر ہو جائیں گی اس حوالے سے جلد ایک ایگریمنٹ کرنے جا رہے ہیں تب ہی ریکوڈیک، تھر کول اور دیگر بڑے منصوبے بھی کامیاب ہو سکیں گے کیونکہ ریلوے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ریلوے کو 60 دن میں بہتر کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے بعد صورت حال بہت بہتر ہو جائے گی لاہور راولپنڈی ٹریک کو بھی بہت جلد بہتر کر لیں گے جس میں پنجاب حکومت کا تعاون بھی شامل ہو گا انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان شھباز شریف 19 جولائی کو لاہور پاک بزنس ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کریں گے جو گرین لائن کے بعد جدید ترین سہولیات سے آراستہ ٹرین ہو گی اس کی تمام نئی کوچز تیار ہیں، لاہور سمیت تمام واشنگ لائن کو آوٹ سورس کرنے جا رہے ہیں اسی طرح وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بہت سے دیگر شعبوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں تاکہ ریلوے سے سفر کرنے والا عام آدمی دور جدید کے مطابق سہولیات سے استفادہ کر سکے کیونکہ ریلوے چلے گی تو پاکستان چلے گا، ہمارے پاس مال گاڑی کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سسٹم میں کوچز کی کوئی کمی نہیں جلد سسٹم میں نئی کوچز شام ہو جائیں گی ، ٹرینوں کی صفائی کو بھی آؤٹ سورس کر رہے ہیں لاہور سمیت تمام اسٹیشنز پر جلد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔