عام انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ اتریں گے، اسلم گل ،ثمینہ گھرکی

January 29, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ اتریں گے،وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے آفس سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ علاوہ ازیںپیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ خواتین کارکن پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں میںتعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔