پنجاب پولیس کا بلوچستان کے طلبا پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے،جے ڈبلیو پی

January 29, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جے ڈبلیوپی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے پنجاب پولیس کی جانب سے بلوچستان کے طلبا پر لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈبلیو پی طلبا کے اس مسئلے پر خاموش اختیار نہیں کریں گے۔پشتون بلوچ طلبا پر تعلیم کے دروازے بندکرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔وفاقی سطح پر اتحادیوں کے ساتھ اس سنجیدہ مسئلے کو اٹھایا جائیگا۔جے ڈبلیو پی نے ہمیشہ بلوچستان کے طلبا کے لئے آواز بلند کی ہے۔یہ ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ دوسروں صوبوں میں طلبا کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔پنجاب پولیس کا بلوچستان کے طلبا کے ساتھ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔پنجاب میں جے ڈبلیو پی کی صوبائی قیادت کواس مسئلے کاٹاسک دیاہے کہ وہ طلبا کے مسئلے پراپناکرداراداکرے۔