زندہ شخص کو عمرے کا ثواب ہدیہ کرنا

May 13, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا زندہ شخص کی طرف سے عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب: زندہ شخص کی طرف سے اِحرام باندھ کر اس کےنام سے عمرہ ادا کرنا بھی درست ہے، اور عمرہ کرکے اس کا ثواب زندہ شخص کو پہنچانا بھی شرعًا درست ہے۔ دونوں صورتیں شرعاً جائز ہیں۔