یہ پاکستانی سیاسی تاریخ کی نایاب ترین تصویر کیسے ہے؟

May 12, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ

گزشتہ روز بیرون ملک لندن میں مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی۔

اس خصوصی ملاقات کے دوران ملک کے مستقبل کے لیے اہم ترین فیصلے کیے گئے۔

جہاں مین اسٹریم میڈیا نے اس ملاقات کو غیر معمولی کوریج دی وہیں سوشل میڈیا پر یہ ملاقات انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

ملاقات کی جاری کردہ تصویر میں موجود چند خاص باتوں کی جانب بہت کم ہی لوگوں کا دھیان گیا ہے۔

اس تصویر میں صرف دو بھائی ہی نہیں بلکہ، ایک ہی سیاسی جماعت کے دو اہم رکن، ملک کے دو، موجودہ اور سابق وزرائے اعظم مل رہے ہیں۔

اس تصویر میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف اور 3 بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز رکھنے والے شہباز شریف مل رہے ہیں۔

اس تصویر میں 3 بار پاکستان کے وزیر اعظم بننے والے نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف محو گفتگو ہیں۔

اس لحاظ سے اس تصویر میں پاکستان کے ماضی اور مستقبل کے 4 وزرائے اعظم اور 4 ہی وزرائے اعلیٰ مل رہے ہیں۔