بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شہری سراپا احتجاج، مظاہرین نے ٹریفک معطل کردیا

May 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوںمیں شہری سراپاحتجاج مظاہر ین نےٹریفک معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مظابق نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے جمع ہو کر علاقے میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر بھی نذر آتش کیے جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ کبھی لوڈ شیڈ نگ اور کبھی فالٹ کے نام پرگھنٹوں بجلی بند رہتی ہے ۔جبکہ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش کردی گئی ہے جس سے زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ٹریفک بحال کرد یا۔گلشن معمار کے مکینوں کا کے الیکٹرک دفتر کے سامنے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نےگلشن معمار موڑ سے نیو کراچی جانے والے سڑک پر واقع کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد میں مظاہرہ کیا،مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرےلگائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے روزانہ کراچی میں مزید شدید گرمی بڑ ھنے کی اطلاعات کے باوجود شدید گرمی میں کے الیکڑک نے ہماری زندگی کوعذاب بنادیا ہے مظاہرین کا کہناہے کہ کئی کئی گھنٹوں تک علاقے میں بجلی بند ردی جاتی ہے اور اسی طرح شہر بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں ، لیکن حکومت سمیت کسی میں ہمت نہیں ہے کہ جو اس ظا لم ادارے سے باز پرس اور اس کے خلاف کارروائی کر سکے، مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکو ں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ، اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم کچھ دیر احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے جس کے بعد پولیس نےٹریفک بحال کرادیا ۔