• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 6 خیابان سحر کے قریب ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ نور حسین ولد دلاور حسین جاں بحق ہوگیا، لیاقت آباد انڈر پاس میں تیز رفتارمزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ عبدالواسیع جاں بحق ہوگیا،حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیوت موقع سے فرار ہوگیا،دریں اثنا منگھوپیر سلطان آباد مدینہ بیکری کے قریب مدرسہ میں کام کے دوران کرنٹ لگنےسے 60سالہ عبدالغفور ولد محمد اسمٰعیل جاں بحق ہوگیا ، اورنگی ٹائون بجلی نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،فوری شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش شناخت کے لئے سرد خانہ منتقل کردی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید