• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی سب اچھے کی رپورٹ دے رہے ہیں، صورتحال اس کے برعکس ہے، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے مقامی این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ و وقت سے پہلے تدابیر اختیار کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر حکومت صرف زبانی کلامی باتیں کر کے عوام کو بھلا دیتی ہے،متعلقہ محکمہ کی کارکردگی نے ایک بار پھر عوام کو مایوس کیا ،میئر کراچی سب اچھے کی رپورٹ دے رہے ہیں مگر صورتحال اس کے برعکس، اطراف کی سڑکیں اور دیگر علاقوں کا برا حال ہے،بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دلدل کی صورتحال اختیار کر گئی ہیں بارشوں نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید