کراچی(اسٹاف رپورٹر) کریم آباد جماعت خانہ کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعہ میں 27سالہ حمز ہ ولد مظہر حسین زخمی ہوگیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کا واردات کا نشانہ بنایا ،ملزمان نے حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھینے کی کوشش کی ، واقعہ میں زخمی نوجوان کا دوست محفوظ رہا۔