پنجاب ،جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایات

May 16, 2022

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مر زا شا ہدسلیم بیگ کی جانب سے صوبہ کیتمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ انتہائی گرم موسم کومدنظررکھتے ہوئے جیلوں میں اسیروں کے کوگرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، تمام جیلوں میں قیدیوں اور ملازمین کے لئے صاف اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے اور اسیروں کے نہانے کیلئے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجائے ،واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹروں کو باقاعدگی سے بروقت تبدیل کیا جائےجبکہ جیلوں کے ڈاکٹر گرمی سے بچاؤ کے لیے قیدیوں کی رہنمائی کریں،ہیٹ سٹروک روم میں ہروقت آئس مناسب مقدار میں دستیاب ہونی چاہیے -