• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں 22جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل اور ہمشیرہ کو زخمی کیا تھا، نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والے سنیچر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست سنیچر سے دو موبائل فون،بیگ اور دیگر سامان برآمد ہوا،تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے دست درازی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے بیٹے کو مار رہا تھا،چھڑانے پر گھر کی خواتین سے دست درازی کی۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 افراد کو حراست میں لے کر 01 کلو 620 گرام چرس اور 08 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی۔راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 07 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید