• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا اولین تقاضا ہے، زاہد بختاوری

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ و صدر مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی زاہد بختاوری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی اور غیر متزلزل تقاضا ہے، مقدس مقامات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت حرمین شریفین کا تقدس اور تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ زاہد بختاوری نے کہا کہ مقدس ترین مقامات کے خلاف کسی بھی قسم کی ناپاک سازش، شرپسندانہ کارروائی یا بزدلانہ حرکت کو امتِ مسلمہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ حرمین شریفین کے تقدس کے خلاف کسی بھی اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں، جس پر مسلم امہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔زاہد بختاوری نے کہا کہ مسلم ممالک کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید