اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہا ہے کہ، بیس ستمبر کو ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، جو کہ مختلف شہروں سے گزرتا ہوا اسلام آباد میں داخل ہو گا، حکمرانوں کی رکاوٹیں، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گے، حکمران ٹو لہ اپنی ترجیحات تبدیل کر نے کو تیار نہیں اوراپنی عیاشیوں کا سارا بو جھ عوام پر ڈال رہے ہیں ِ،انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے20ستمبر سے لانگ مار چ کا اعلا ن کیا ہے، عوام سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخو ا سمیت مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگے، کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی راولپنڈی میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔