اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب اور ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران کو ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔