اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) دھمیال کے علاقہ میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے نوٹس لے لیا، واقعہ میں ملوث کانسٹیبل معطل، محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری پر تشدد برداشت نہیں۔