• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کرکٹ میچز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کرکٹ میچز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، ٹریفک کی روانی اور شائقین کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ندیم ناصر نے ہدایت کی کہ میچز کے دوران شائقین اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔
اسلام آباد سے مزید