مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، کائرہ

May 17, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کی سیاسی قیمت مل کر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں، ہمیں وہ فیصلے کرنے ہیں جو ہمارے ذمے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے غریبوں کو سبسڈی دینے، امیروں پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ موجودہ ملکی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں دو اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے، جن میں ایک فوری انتخابات کروانے جبکہ دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔