کاروباری شخصیت میاں مقبول خان کی وفاقی وزرا سے ملاقات

May 17, 2022

سلائو (اورنگزیب چوہدری ) اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں ،پاکستان سے ہمارا تعلق خیر مشروط ہے، ہم صرف اور صرف پاکستانی بن کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں گے، ذاتی پسند و ناپسند، تفریق و تقیسم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت میاں مقبول خان نے لندن میں پاکستان کے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت دیگر سے ملاقات کرتے ہو ۓ کیا۔ میاں مقبول خان نے کہا اوورسیز پاکستانی پاکستان کے بہترین سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے مفادات ہمیں ہر چیز پر مقدم ہیں، وفاقی وزرا نے میاں مقبول خان کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، انہوں نے میاں مقبول خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں بیرونی دنیا میں پاکستان کے مفادات کے لیے مثبت تعمیری کردار ادا کیا۔