ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ ہو سکا،مسافر مشکلات کا شکار

May 17, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کراچی ڈویژن میں ٹرین حادثے کےبعد سے تاحال مسافر ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہیں ہو سکا ہے اور ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول برے طریقے سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ روز بھی کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ٹرین 2 گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار رہی ،کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس 2گھنٹے 20منٹ،کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ٹرین 2 گھنٹے20منٹ ،کراچی سے لاھور آنے والی عوام ٹرین2 گھنٹے 20منٹ ، کراچی سے لاھور آنے والی شاہ حسین 2گھنٹے،کراچی براستہ فیصل آباد پشاورکے درمیان چلنے والی رحمان بابا ٹرین 1گھنٹہ50منٹ دیگرمتعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔