ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز، ایمرجنسی پلان تشکیل

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ڈویژن بھر میں پیشگی اقدامات کا آغاز کردیا گیا، ڈویژنل انتظامیہ،پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے مشترکہ ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا، اس حوالے سے کمشنر ملتان کی صدارت میں انتظامیہ و ریسکیو اداروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ،بہرحال انتظامات مکمل ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سروے ٹیمیں تشکیل دیکر دریائی علاقوں کی انسپکشن کی جائے، مون سون میں واسا، ریسکیو اور متعلقہ ادارے مشینری کو مکمل فعال رکھیں، واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج سسٹم کی مکمل انسپکشن کی جائے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد، متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو حکام کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔