• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نیوملتان پولیس نے ملزم جمشید سے 10لیٹر شراب صدر پولیس نے ملزم مختیار سے 1100گرام ہیروئن قادر پورراں پولیس نے ملزم اجمل سے 90لیٹر شراب بمعہ چالوبھٹی لہن جلیل آباد پولیس نے ملزم غلام شبیر سے 25لیٹر شراب اور دہلی گیٹ پولیس نے ملزم ریحان سے 1100گرام ہیروئن برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ رقم کی ادائیگی کے لئیے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری سے نوسر بازی سے سامان لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے اور نقدی و موبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سرکاری عملہ سے بدتمیزی کرنے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس بےجا میں رکھنے کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید