ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے گورنر پنجاب کے ایما پر بہاولپور ڈویژن کے چار سرکاری خواتین کالجز میں میرٹ پر منتخب ہونے والی خواتین اساتذہ کو تین سال کے لیے مستقل پرنسپل تعینات کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نسرین اختر، ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بہاولنگر کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر حمیرہ رمضان کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین ہارون آباد میں، پروفیسر نزہت مشتاق کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین حاصل پور میں جب کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر منزہ منظور کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تین سال کے لیے مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔