• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو میں ملکی ترقی کیلئے جمہوری روایات اور مذاکرات کو فروغ دینا ہوگا ، میاں راشد اقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے قوم کو سالِ نو کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں سیاسی قوتوں کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیئے، ملکی ترقی کیلئے جمہوری روایات اور مذاکرات کو فروغ دینا ہوگا،انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دعا ہے کہ سال 2026 پاکستان اور دنیا بھر کیلئے خوش حالی، استحکام اور امن کا پیامبر ثابت ہو، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسمہنگی بجلی، گیس اور شرح سود سنگل ڈیجٹ میں نہ آنے سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار رہا۔
ملتان سے مزید