ملتان (سٹاف رپورٹر )سابق ایڈوائزر گورنر پنجاب سلیم الرحمن میو نے کہا ہے کہ 5جنوری ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 98واں یوم پیدائش پر پیپلزپارٹی کارکن سالگرہ کی تقریبات منعقد کریں گے سلیم الرحمن میو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی دی ہوئی ایٹمی قوت اور محترمہ بینظیر بھٹو کی دی ہوئی میزائل ٹیکنالوجی کے باعث آج پاکستان عسکری طور پر مضبوط ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے عالمی سطح پر جو مقام حاصل کیا ہے اسکی وجہ سے بھارتی حکومت کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔