ملتان(سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے 11سالہ لڑکا زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔پیروالکا رہائشی عبدالخالق کا بیٹا محمد معاویہ کو ٹانگ پر گولی لگنے پر زخمی حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا پولیس کے مطابق محمد معاویہ شادی کی تقریب میں موجود تھا جسے نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا گولی مذکورہ لڑکے کی ٹانگ میں لگی جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔