• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ ملتان میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں محمد عبدالودود، ایڈیشنل پراسیکیوشن جنرل پنجاب (لاہور ہائی کورٹ، لاہور بینچ) نے بطور مہمانخصوصی شرکت کی،ورکشاپ کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے کی،ورکشاپ میں اینٹی کرپشن ملتان ریجن کے تمام افسران نے شرکت کی، جس کا مقصد عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کی مؤثر پیروی کے دوران درپیش مشکلات کا جائزہ لینا اور ان کے حل پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا، اس موقع پر تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید