• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنلز گروپ آف لائرز کی صدارتی امیدوار کی حمایت میں تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) پروفیشنلز گروپ آف لائرز کی صدارتی امیدوار سیدہ بشریٰ نقوی کی حمایت میں تقریب، کرپشن کے خاتمے کا عزم، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں پروفیشنلز گروپ آف لائرز کی صدارتی امیدوار سیدہ بشری نقویٰ ایڈووکیٹ کی حمایت میں وکلاگروپس کے رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کے چیئرمین قانون دان محمود اشرف خان، خالد اشرف خان، ٹیکس بار کے صدر چوہدری خالد اسد، مسلم لیگ ن ملتان کے صدر محمد بلال بٹ، پی ایل ایف کے صدر نشید عارف گوندل سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ سیدہ بشریٰ نقوی اگر صدر منتخب ہوئیں تو بار کے وقار میں اضافہ کریں گی اور وکلاء کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گی۔
ملتان سے مزید