ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی محتسب پنجاب محمد سلیم صاحب کی سربراہی میں صوبائی محتسب پنجاب ملتان کی ٹیم 03 جنوری کو 11 بجے دن تحصیل آفس،بارتھی تحصیل کوہ سلیمان ضلع تونسہ میں آئے گی جن لوگوں کو صوبائی سرکاری محکمہ جات کے خلاف کوئی شکایت ہو یا کوئی کام رکا ہوا ہو یا ایسی حاملہ خواتین جو آغوش پروگرام کے تحت رجسٹر ہوں اور انہیں ادائیگی نہ ہو رہی ہو۔ ایسے معذور افراد جن کا محکمہ سوشل ویلفیئر سے ہمت کارڈ نہ بن رہا ہو۔ ایسے افراد جنہوں نے حکومت پنجاب کی سکیم "اپنی چھت اپنا گھر" کے لیے درخواست گزاری ہو لیکن انہیں قرضہ فراہم نہ کیا جارہا ہو یا محکمہ مال، محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم، محکمہ انہار یا پولیس کے خلاف کوئی شکایت ہو تو ایسے افراد اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ تحصیل آفس بارتھی ، تحصیل کوہ سلیمان ضلع تونسہ میں تشریف لائیں۔