ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نامعلوم مسلح ملزمان نے خاور سے نقدی چھین لی تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے علی سے ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے واحد اللہ سے نقدی و موبائل مسلح ملزمان نے لوٹ لیا محمد طلحہ سے گن پوائنٹ پر 20ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ہاشم سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے عدنان سلیم سے اسلحہ کی نوک پر ملزمان نے 4لاکھ و موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے عبدالرحمن سے 17ہزار و موبائل فونز چھین لیے تھانہ بی زیڈ کے علاقے حفیظ الرحمن سے نقدی و موبائلزفونز لوٹ لیا تھانہ قادر پورراں کے علاقے جاوید سے ڈاکووں نے نقدی موٹرسائیکل و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ قطب پور کے علاقے مدثر حسین سے نقدی 15ہزار و موبائل مسلح ڈاکووں نے چھین لیا جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے رمضان کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے فیاض کی نقدی 45ہزار اللہ نواز کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے ظفر عباس دولت گیٹ کے علاقے ذیشان کی موٹرسائیکلیں حرم گیٹ کے علاقے نمن اکبر کا موبائل بوہڑ گیٹ کے علاقے اشعر خان کی موٹرسائیکل گلگشت سرفراز احمد ،نعمان خان ،شاہدہ پروین کے موبائلزفونز فرحت عباس کی نقدی و ایل ای ڈی کوتوالی کے علاقے محسن رضا ڈی ایچ اے کے علاقے وحید احمد کے موبائلزفونز الپہ کے علاقے اقبال کا بکرے چہلیک کے علاقے ابرار حسین قطب پور کے علاقے فاطمہ بی بی ،سلیم کے موبائلزفونز ثمر شاہ کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے ظفر اقبال کا آوٹر سلیم کا سامان اور بلال عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔