• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں مسافر کے 500ریال چوری فلائٹ عملہ نے چور پکڑ لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والی پرواز میں سوار مسافر کے پانچ سوسعودی ریال چوری فلائٹ عملہ نے چور کر پکڑ کر ریال برآمد کرلیے ۔ پی آئی اے کی پرواز بیرون ملک سے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو فلائٹ کے اندر مسافر ڈیرہ غازیخان کا رہائشی کلیم اللہ خانیوال سے تعلق رکھنے والے قیصر اشفاق سے جھگڑا کررہا تھا ،کلیم اللہ نے الزام لگایا کہ قیصر اشفاق نے میرے پانچ سو سعودی ریال چوری کرلیے فلائٹ عملہ نے اے ایس ایف کنٹرول روم کو اطلاع دی تو اے ایس ایف نے قیصر اشفاق سے ریالبرآمد کرلیے، قیصر اشفاق کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنے پر کلیم اللہ نے اسے معاف کردیا ۔
ملتان سے مزید