• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے چیئرمین پاکستان ریلویز کو عہدے کیلئے اہل قرار دے دیا

ملتان ( سٹافرپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے چیئرمین پاکستان ریلوے سید مظہر علی شاہ کی اہلیت کو چیلنج کرنے سے متعلق رٹ درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جو کہ گزشتہ سال محفوظ کر لیا گیا تھا،فاضل عدالت نے رٹ درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین ریلوے اس عہدہ کے لیے اہل ہیں اور انہیں میرٹ پر تعینات کیا گیا ہے، پاکستان ریلوے کی جانب سے راؤ محمد اقبال چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات شعیب عادل کی جانب سے حافظ طارق نسیم نے دلائل پیش کیے۔
ملتان سے مزید