• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگ شاہ فلائی اوور لائٹنگ منصوبے کا افتتاح،شہریوں کیلئے دلکش نظارہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناگ شاہ فلائی اوور کئی برسوں بعد جدید روشنیوں سے منور ہو گیا، جس سے شہریوں کو ایک نیا اور دلکش بصری حسن میسر آ گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ناگ شاہ فلائی اوور پر جدید لائٹنگ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ منصوبے کے تحت فلائی اوور پر جدید اسٹریٹ لائٹس اور امبر گلو روڈ لائٹس نصب کی گئی ہیں، جبکہ ناگ شاہ گیٹ کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر میں سہولت کے ساتھ خوبصورتی کو یکجا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشنی صرف سڑک کو روشن نہیں کرتی بلکہ شہر کی شناخت کو بھی نمایاں کرتی ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات کو محفوظ، روشن اور دیدہ زیب بنانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ناگ شاہ فلائی اوور پر لائٹنگ کا یہ منصوبہ شہری زندگی کے معیار میں بہتری کی عملی مثال ہے۔شہریوں نے طویل عرصے بعد فلائی اوور پر مؤثر لائٹنگ اور گیٹ کی تزئین و آرائش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ رات کے وقت فلائی اوور کا منظر نہایت روشن اور دیدہ زیب دکھائی دیتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق، ڈی جی راشد ارشاد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید