• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ،طبی سہولتوں کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے نشتر ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی سروسز اور علاج معالجے کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں موجود سہولیات، درپیش مسائل اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفننگ دی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف شعبہ جات اور وارڈز میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور طبی عملے کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال جنوبی پنجاب کا بڑا طبی مرکز ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مریض علاج کے لیے آتے ہیں، اس لیے علاج معالجے کے نظام کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت علاج، ادویات کی مکمل دستیابی اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید