• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ہیڈ ٹیچرز ، اساتذہ کیلئے چار روزہ تربیتی پروگرام

ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کے لیے چار روزہ ماسٹر ٹرینرز تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب، پیکٹا آر ایس پی این اور یو کے ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کے ابتدائی سیشن کا اغاز کرتے ہوئے سلطان محمود، حنا سلمان، شاکر اللہ اور میڈم شازیہ نے بتایا کہ تربیت کا مقصد ضلع ملتان اور خانیوال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکولوں میں اساتذہ اور اسکول مینجمنٹ کونسلز کو بااختیار بنانا تھا تاکہ بچوں کی محفوظ تعلیمی سرگرمیوں میں واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تربیتی ورکشاپ میں سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2025 کے تناظر میں ممبران کے اختیارات فرائض، سکول امپروومنٹ پلان، بچے کا تحفظ، لیڈرشپ، ایمرجنسی کی صورتحال میں ترقی کا پلان بچے کی ذہنی و معاشرتی نشونما ملٹی گریڈ ٹیچنگ اور سیف گارڈنگ جیسے موضوعات شامل تھے۔ اختتامی تقریب میں محکمہ اسکول اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ اور نعمان نصیر صوبائی مینجر این ار ایس پی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید