ڈوپنگ پر جنوبی افریقی کرکٹر زبیر معطل

May 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقا کے کرکٹر زبیر حمزہ کو قوت بخش ادویات کے استعمال اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر9ماہ کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کردیا ہے۔گذشتہ سال 17جنوری کو حمزہ کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا تھا۔ انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 17 جنوری سے 22 مارچ تک حمزہ کی تمام انفرادی کارکردگی کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔