غریب ترین گھرانے کی کونسل سے 50 پونڈ کی رعایت حاصل کرنے کی جدوجہد

May 18, 2022

لندن ( پی اے ) ایک چیریٹی نے متنبہ کیا ہے کہ مہنگائی سے پریشان انگلینڈ اور ویلز کے غریب ترین کونسلوں سے 150پونڈ کی رعایت حاصل کرنے کی جدوجہدمیں مصروف ہیں۔نیشنل انرجی ایکشن کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کونسل ٹیکس براہ ڈیبٹ کے ذریعہ نہیں ادا کیا تھا وہ متاثر ہوئے ہیں اور انھیں 150پونڈ کونسل سے حاصل کرنے کیلئے طویل انتظار کرنا پڑرہاہے جبکہ کونسلوں کا کہناہے کہ وہ مختصر نوٹس پر رعایت کی رقم دینے کی کوشش کررہی ہیں ،توقع تھی کہ کونسلیں اپریل سے رعایتی رقم کی فراہمی شروع کردے گی۔حکومت کاکہناہے کہ تمام رعایتی رقم ستمبر تک ادا کرناہوگا ،جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں رعایتی رقم دینے کے 331مجاز حکام کی ویب سائیٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ براہ راسٹ ڈیبٹ کے ذریعہ ٹیکس ادا کرنے والوں اور دوسروں کو رقم کی ادائیگی میں لگنے والے وقت میں کافی فرق موجود ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ براہ راست ڈیبٹ کرانے والوں کے معاملات کی پروسیسنگ بہت آسان ہے کیونکہ ان لوگوں کے نام اور بینک کی تفصیلات لوکل اتھارٹیز کے پاس پہلے ہی سے موجود ہوتی ہیں ،لیکن جن غریب ترین گھرانوں نے براہ راست ڈیبٹ کے ذریعہ ادائیگی نہیں کی انھیں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ ان میں سے بعض گھرانوں کا بینک اکائونٹ ہی نہیں ہے اور وہ اپنا کام ایڈھاک بنیادوں پر چلاتے ہیں کیونکہ مئی کے آخر میں انگلیڈ اور ویلز کی 280 سے زیادہ کونسلوں نے کہاتھا کہ ادائیگیاں براہ راست لوگوںکےبینک اکائونٹ میں کی جائیں گی۔زیادہ تر کونسلوں کا کہناہے کہ جن لوگوں نے براہ ڈیبٹ کے ذریعہ ادائیگی نہیں کی ہے ان سے اگلے ہفتوں کے دوران رابطہ کیا جاسکتاہے صرف 15 کونسلوں نے بتایاہے کہ جن لوگوں نے براہ ڈیبٹ کے ذریعہ ادائیگیاں نہیں کی ہے انھیں ڈاک کے ذریعہ وائوچر بھیجے جارہے ہیں ۔چیریٹیز کا کہنا ہے کہ یہ ناانصافی کہ اگر آپ نے براہ راست ڈیبٹ کے ذریعہ ادائیگی نہیں کی ہے تو آپ کو ترجیح نہ دی جائے،ہمیں سب کے ساتھ یکسان سلوک کرنا چاہئے۔روچڈیل برو کونسل نے براہ راست ڈیبٹ کے ذریعہ ادائیگی کرنے والے 50,000ہزار گھرانوں کی پروسیسنگ مکمل کرلی ہے جبکہ دیگر30,000 گھرانوں کو ای میل اور خطوط بھیجنا شروع کردئے ہیں،کونسل کے سربراہNeil Emmott نے کہا کہ غالباً مرکزی حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ بہت سے علاقوں میں یہ پراسیس کتنا پیچیدہ ہوگا ،انھوں نے کہا کہ میں سجھتاہوں کہ لندن میں بیٹھی حکومت کو ہمیشہ یہ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کیا ہورہاہے یہ مناسب نہیں لیکن مجھے اس کے علاوہ کوئی طریقہ بتائیں انھوں نے بہت زیادہ ضرورت مند لوگوں کو اس رقم کی ضرورت ہےاورہم ان لوگوں کو جتنی جلدی ممکن ہو ادائیگی کرنے کوشش کررہے ہیں ۔