صحافی قتل کیس کی آئندہ سماعت 27 مئی کو ہوگی

May 18, 2022

کوئٹہ( این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ جناب نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت کے رو برو پیش ہوئے ، دوران سماعت سرکار کی طرف سے پراسیکیوٹر عزیز اللہ کاکڑ بھی عدالت کے رو بروش پیش ہوئے ۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IX نے سماعت 27 مئی تک ملتوی کرنے کے احکامات دیئے ۔