کوئٹہ( پ ر) پی ٹی آئی کے رہنما وسابق میئر محمد رحیم کاکڑ نے ایک بیان میں کہاہےکہ رمضان المبارک میں گراں فروشی ذخیرہ اندوزی اوردودھ دہی میں ملاوٹ کو روکاجائے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں رمضان بازار میں تاجر تعاون کریں روزہ خوروںکو پکڑا جائے زراعت مارکیٹ کو فعال بنایاجائے انہوں نے کہاکہ انڈین ایرانی اور آسٹریلیا کے پاؤڈر سے دودھ تیار کرکے خالص دودھ کے نرخ پر فروخت کیا جاتا ہے کوئٹہ کچلاک پشین سب ملا کر 3 لاکھ لیٹر دودھ پیدا ہوتا ہے جبکہ ٹوٹل کوئٹہ میں 8 لاکھ لیٹر بنتا ہے 5 لاکھ لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ہےجو فوڈ اتھارٹی کی منشا سے فروخت ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ چھوٹے بڑے گوشت ،مرغی اورمچھلی کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر دیکھے جائیں زراعت مارکیٹ کمیٹی بھی رمضان بازار میں اسٹال میں ہر قسم کی سبزیاں روزہ داروں کو کنٹرول ریٹ پر دے گرانفروش اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔