کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی سردہ سریاب روڈ کے رہائشی عبدالغنی شاہوانی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا محمد بلال ڈھائی سال قبل پکنک منانے کے لئے گھر سے نکلا اور تاحال لوٹ کے گھر نہیں آیا اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا محمد بلال ڈھائی سال قبل پکنک منانے کے لئے گھر سے نکلا جس کے بعد واپس گھر نہیں آیا ہم نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر اس کے بارئے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہوا تو میرا اور میرے پورے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔