تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی

May 19, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرسالانہ امتحان 2022ءکے لئے ڈیٹ شیٹ تیار کر لی، ابتدائی ڈیٹ شیٹ کےمطابق سیکنڈ ائیر امتحانات کا آغاز18 جون سے ہوگا،پارٹ سیکنڈ کا پہلا پیپر سائیکالوجی کا لیا جائے گا،سکینڈ ائیر کے امتحانات 7 جولائی تک جاری رہیں گے،گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 6 جولائی سے ہو گا، پارٹ ون کا پہلا پیپر سائیکالوجی کا ہوگا،آخری پیپر 26 جولائی کو اسلامیات کا ہوگا۔