شہباز شریف پاکستان کو پھر سے عظیم بنانے کی راہ پر گامزن

May 19, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو پھر سےعظیم بنانے کے عزم پر گامزن ہے جس کا اندازہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ’اسپیڈ‘ سے لگایا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کسی میٹنگ کے اختتام پر ہال سے اُٹھ کر جا رہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ کا اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’انشااللّٰہ پاکستان کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘

حنا پرویز بٹ کی اس ٹوئٹ کے جواب میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی ’انشاءاللّٰہ‘ کی لائن لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے جب سے وزیر اعظم کی کرسی سنبھالی ہے اُنہیں ہر آنے والے نئے دن میں پہلے سے متحرک دیکھا گیا ہے۔

آج بھی گرتی معیشت کو سہارا دینے اور ڈالر میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔