اسلامی دعوت کانفرنس 29 مئی کو بریڈفورڈ میں ہوگی

May 20, 2022

برمنگھم(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی 43ویں سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس 29مئی کو مرکز ام القریٰ بریڈفورڈ3میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی سینیٹر پروفیسر حافظ ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ہوں گے ۔ ناظم نشرو اشاعت مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ حافظ عبدالاعلی درانی کے مطابق اس بات کا فیصلہ جمعیت کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ پاکستان سے کانفرنس میں شرکت کیلئے بقیۃ السلف پروفیسر محمد یحییٰ محدث جلال پوری اور سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سابق وفاقی وزیر مواصلات و جنرل سیکرٹری المرکزیہ بھی آئیں گے،ان کے علاوہ خاندان لکھوی کے چشم و چراغ پروفیسر حماد لکھوی ڈین شعبہ اسلامیات پنجاب یونیورسٹی لاہور، شارجہ سے مولانا ظفر الحسن مدنی ،علامہ ابتسام الہی ظہیرچیف آرگنائزر المرکزیہ پاکستان ،فضیلۃ الشیخ رانا شفیق احمد پسروری خطیب جامعہ چینیانوالی لاہور جب کہ الشیخ ابو اسامہ الذھبی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ امیرمرکزیہ مولانا محمد ابراہیم میرپوری اور سیکرٹری جنرل حافظ حبیب الرحمن حبیب نے کانفرنس کے حوالے سے رفقاء کے ہمراہ جماعتی برانچوں کے دوروں کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے تمام برانچز سے اپیل کی کہ وہ شرکا کیلئے کوچز کا اہتمام کریں ، کانفرنس کا موضوع برصغیر میں دعوت ’’الی القرآن والسنہ ‘‘کی تاریخ وتحریک کے تمام پہلوؤں سے متعارف کراناہے ۔ جمعیت اہل حدیث برطانیہ سے وابستہ تمام علماء و آئمہ معروف سکالر ڈاکٹر صہیب حسن ، مولانا منیرقاسم ،مولانا رفیق عابد مدنی ، مولانا محمد شعیب میرپوری ،مولانا حفیظ اللہ خان مدنی، مولاناحافظ حمود الرحمن شرقپوری، چوہدری محمد اشرف، مولانا شفیق الرحمن شاہین ،مولانا محمد ادریس مدنی ، پروفیسرعبد الرحمن عتیق، پروفیسرحافظ مطیع الرحمن ، ڈاکٹر خرم بشیر، مولانا عبدالستار عاصم ، مولاناشیرخان جمیل عمری ،مولانا قاری عبدالسلام، قاری ذکاء اللہ سلیم ، ڈاکٹر شبیر احمد عثمانی،حافظ سعود الرحمن ، مولانا فضل الرحمن حقانی، مولانا حافظ اخلاق احمد ، مولانا حافظ محمد ارشد، مولانا حافظ عبدالرحیم ، مولانا عبدالرحمن ڈربی، مولانازکریاسعود ، مولانا واجد مالک،حافظ عبدالباسط العمری ، مولانا کنور شکیل ،مولانامحمود الحسن یزدانی ، قاری عزیر احمد ، حبیب الرحمن چوہدری ، اعجاز مغل ، اعجاز میر ریڈنگ ،امجد ادریس لیسٹر،، محمد اسلم چوہدری ،سید محمد یعقوب ،ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اوردیگر علماء و فضلاء نے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ، یاد رہے کہ مذکورہ بالا تمام فضلاء کی شرکت یقینی ہوچکی ہے سعودی عرب اور دیگر ممالک سے دیگر کئی اہل علم کی شرکت بھی ہوگی ، میڈیا سے رابطہ کیلئے مولانا شفیق الرحمن شاہین سرگرم ہیں ، کانفرنس کی میزبانی حافظ شریف اللہ شاہد ناظم تبلیغ المرکزیہ و بانی مرکز ام القریٰ بریڈفورڈ کریں گے۔