رٹھوعہ ہریام پُل کی جلد تعمیر ضروری ہے، حاجی قربان

May 20, 2022

الوٹن (شہزاد علی ) میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے میرپور میں چک ہریام پل کی تکمیل کے لئے اوورسیز کشمیریوں کے مطالبات کو موثر بنانے کے لئے ایک بیان حلفی تیار کیا ہے ریفرنس،رٹھوعہ ہریام پل وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر کے نام لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ حلفاًبرطانیہ میں مقیم آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے میرپور اور کوٹلی کے عوام کے اہم مسئلہ پر آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ رٹھوعہ ہریام پُل کی تعمیر ایک اہم مسئلہ ہے،برطانوی کشمیری بھی میرپور میں رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے لئے مطالبہ کررہے ہیں، اس مسئلے پر تارکین وطن جو میرپور اور کوٹلی سے متعلق ہیں، کے باشندوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے، اس پل کی تعمیر سے میرپور اور کوٹلی کے باشندوں بشمول اوورسیز کشمیریوں کے سفری ذرائع میں آسانی پیدا یو سکتی ہے ،براہ مہربانی اس قومی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ذاتی طور پر دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا عہد ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے مسائل پر لوگوں کی ترجمانی جاری رکھیں گے، انہوں نے بیان حلفی کی تفصیل کے لیے معروف قوم پرست رہنما اور قانون دان صادق سبحانی سے بھی رابطہ کیا ہے،نمائندہ جنگ سے گفتگو میں صادق سبحانی نے حاجی چوہدری محمد قربان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بیان حلفی سے مسائل پر سنجیدہ دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ دریں اثناء حاجی چوہدری محمد قربان نے محتسب آزاد کشمیر چوہدری محمد نسیم پر بھی زور دیا ہے کہ وہ رٹھوعہ چک ہریام پل کا معاملہ حل کرانے کے لیے وسائل مختص کرائیں ۔