بے سہارا بزرگوں کا پہلاادارہ فنڈز کی کمی کے باعث بند

May 20, 2022

لاہور(تجمل گرمانی)پاکستان میں قائم بے سہارا بزرگوں کا پہلا ادارہ دارالکفالہ فنڈز کی کمی کے باعث بند ہوگیا۔ادارہ1991میں قائم کیا گیاتھا۔ جس کے لئے حکومت نے چار ایکڑ زمین ایک سو سالہ لیز پر دی تھی،ادارہ میں 65سال عمر سے زائد بزرگوں کو رہائش، کھانے، علاج سمیت تمام سہولیات مفت دی جاتی تھیں،بانی مخیر افراد کی وفات کے بعد ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہوگیا، کورونا اور لاک ڈائون کے دوران تمام بزرگوں کومختلف خیراتی اداروں میں منتقل کردیا گیا۔ادارہ کی وقف جگہ پر باغ رحمت ٹرسٹ ہائی سکول اور باغ رحمت قبرستان بن چکا ہے، رہائشی کمروں کوکلاس روم تبدیل کردیا گیا۔ ادارہ کے ایڈمنسٹریٹر سید خورشید حیدر زیدی نے کہا کہ بزرگ ممبران کو شہر میں مختلف اولڈ ایج ہومز منتقل کر دیا گیا ۔