ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں جلد مکمل کی جائیں ،چیف سیکرٹری

May 20, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو تمام تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں سے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام ڈرینز اور سیوریج لائنز کی صفائی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت کو اضلاع میں سانپ کی کاٹے کی ویکسیئن اورضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔