لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر شہریوں کے مسائل کے ازالے کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کمپلینٹ سنٹر پر موصول ہونے والی 93 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈی پی اوز خود 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہونے والی شکایات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔