لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے سود خوری کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سود خوری ایک معاشرتی ناسور ہے،اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے سپروائزری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سود خوری کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقدمات کی تفتیش میرٹ پر یقینی بنائی جائے۔